کئی نوٹسز اور عدالتی حکم کے بعد عمران خان جے آئی ٹی میں پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کئی نوٹسز اور عدالتی حکم کے بعد عمران خان خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں سے متعلق مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔خاتون جج اور آئی جی پولیس کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عمران خان ایس ایس پی آفس اسلام آباد میں تفتیش کے لیے پیش ہوئے اور جے آئی ٹی کے سوالوں کے جواب دیے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سوالنامہ بھی دیا گیا۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا یہ جانتے ہوئے بھی کہ مقدمہ مذاق ہے، قانون کے احترام میں پیش ہوا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا ایک طرف سیاست سے روکا جا رہا ہے تو دوسری پارٹی کو کچلا جا رہا ہے، انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں، جس دن کال دی، آپ برداشت نہیں کر سکیں گے۔

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر