سیلاب متاثرین کیلئے دنیا بھر سے 62 امدادی پروازیں کراچی آچکی ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان اور خوراک لے کر اب تک 62 پروازیں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر چکی ہیں۔ان پروازوں کے ذریعے کروڑوں ڈالر کا امدادی سامان سیلاب متاثرین کے لیے پہنچایا گیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ 36 ہوائی جہاز متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچے، جن میں سے 23 طیارے متحدہ عرب امارات حکومت اور عوام کی طرف سے سامان لے کر آئے جبکہ 13 طیاروں نے یونائیٹڈ نیشن کا امدادی سامان کراچی پہنچایا۔ایوی ایشن حکام کے مطابق جمہوریہ ترکیہ سے امدادی سامان لیکر 11 خصوصی طیارے کراچی پہنچے، جبکہ چین سے 4، قطر سے 3، سعودی عرب سے 2 جبکہ ازبکستان، فرانس، ترکمنستان، یونسیف، جورڈن اور نیپال سے ایک ایک امدادی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتری۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حکومت سندھ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ‏موفا، پاکستان آرمی اور دیگر اداروں کے متعلقہ افسران مسلسل کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہیں جو امدادی سامان لے کر آنے والے طیاروں کا استقبال کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر