لاپتہ شہری بازیابی حکم کے 24 گھنٹے کے اندر گھر پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو بازیاب کروانے کے حکم کے 24 گھنٹوں کے اندر شہری اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق شہزاد ٹاؤن سے اغوا ہونے والےحسیب حمزہ گھر پہنچ گئے ہیں۔حسیب حمزہ کے والد نے بیٹے کی بازیابی پر وفاقی پولیس، اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لاپتہ شہری حسیب حمزہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے دورانِ سماعت عدالت میں پیش ہوئے آئی جی اسلام آباد بھی عدالت کو حکم دیا تھا کہ لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو کل صبح 10 بجے تک عدالت میں پیش کیا جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ آئی جی صاحب 23 اگست سے بندہ غائب ہے، یہ ناقابل برداشت ہے۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد سے متعلق پہلے ایک فیصلہ موجود ہے، فیصلے میں قرار دیا تھا آئی جی اور متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے، اب یہ عدالت اس فیصلے کے مطابق ہی جائے گی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر