مرد حضرات بال گرنے کے مسئلے سے کیسے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں؟

بالوں کے روکھے پن اور خراب ہونے یا بال گرنے سے صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد بھی پریشان نظر آتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پروٹین اور آئرن سے بھرپور غذا کا استعمال ممکنہ طور پر بالوں کو شیمپو میں موجود نقصان دہ کیمیکلز سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ مرد حضرات کو تو یہ غذا بال گرنے سے چھٹکارہ پانے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہے۔اس حوالے سے امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک ماہرِ امراضِ جِلد ڈاکٹر سوزین میسِک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مردوں کو جتنی جلدی ہوسکے اپنی غذا میں انڈے، بیف، چنے، لوکی کے بیج اور سیاہ لوبیا شامل کر لینا چاہیے۔اُنہوں نے بتایا کہ غذا میں اضافی پروٹین بالوں کے غدود کو بڑھنے میں مدد دیں گے جبکہ اضافی آئرن کی مدد سے ریڈ بلڈ سیلز زیادہ مقدار میں آکسیجن خلیوں تک لے جاسکیں گے۔یاد رہے کہ ماہرین نے اس سے پہلے بھی ایسے شیمپو کے استعمال سے خبردار کیا تھا جن میں سلفیٹ اور فورمل ڈی ہائیڈ ہوتا ہے۔ سلفیٹ تقریباً ہر شیمپو میں ہی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے شیمپو سفید جھاگ بناتا ہے جبکہ فورمل ڈی ہائیڈ ایک کلیننگ ایجنٹ ہوتا ہے جوکہ بیکٹیریا کو مارنے میں مدد کرتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق یہ اجزاء بالوں کے لیے نقصان دہ اور بالوں کے گِرنے کے عمل میں اضافہ کر سکتے ہیں تاہم، تحقیق سے ان باتوں کی تصدیق کرنا ابھی باقی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر