سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا: چیف سیکرٹری پنجاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صوبہ پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی صدارت آل سیکرٹریز کانفرنس ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میں کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ذرائع نے بتایا کہ کامران افضل نےکہا کہ سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی افسر کی مدت پوری نہیں ہونے دی جاتی، وزیراعظم سے ملاقات کرکے درخواست کی کہ میری خدمات واپس لی جائیں تو شہبازشریف نےکہاتھا کہ 13ستمبر تک کسی اورکوچیف سیکرٹری تعینات کردیں گے۔ذرائع کے مطابق کامران علی افضل نے ملاقات کو الوداعی قرار دیا اور کہا کہ میں نے کوشش کی افسران کے ساتھ ٹیم بن کر کام کیا جائے لیکن حالات ایسے نہیں پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کامران علی افضل نے مزید کہا میرا وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بھی رابطہ ہوا ہے، میری خدمات جلد واپس لے لی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر