عمران خان نے سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی سی آئی اے کی تجزیہ کار، سابق سفارت کار اور لابسٹ رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رابن رافیل کو پرانا جانتا ہوں، وہ امریکی حکومت کے ساتھ نہیں تھنک ٹینک کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارے بالکل ٹھیک تعلقات ہونے چاہئیں، مگر ہمیں استعمال نہ کیا جائے، میری امریکا سے کوئی ٹینشن نہیں تھی، باہمی تعلقات میں مسائل آتے ہیں، حل ہو جاتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کُٹی ہو جاتی ہے۔واضح رہے کہ اتوار کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان سے رابن رافیل کی ملاقات بنی گالا میں ہوئی جس میں سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رابن رافیل امریکاکی سابق سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار اور لابسٹ ہیں اور وہ 1993 میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی ملاقات 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں ہوئی تھی۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان اور رابن رافیل کی ملاقات کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ ملاقات تین سال پہلے ہوئی لیکن گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بولے اس بارے میں عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ رابن رافیل اگر یہاں ہیں یا آئیں گی تو ملاقات میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ ریٹائر ہوچکی ہیں، ان کا امریکی حکومت سے کوئی لین دین نہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر