مسجد نبوی واقعہ: عدالت کی شیخ رشید و دیگرکو غیر ضروری ہراساں نہ کرنےکی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسجد نبوی واقعے پر شیخ رشید اور فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو غیر ضروری ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمات کےخلاف درخواستوں کی سماعت کی، درخواست گزار اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے وکیل کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو آزادی مارچ پر بھی پورے ملک میں مقدمات درج کیے گئے، ہمیں ان سب مقدمات کا بھی ریکارڈ چاہیے۔وکیل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کےگھر پر کئی بار چھاپے مارے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت صرف اسلام آباد کی حد تک حکم دے سکتی ہے۔چیف جسٹس نے پولیس کو ہدایت کی کہ غیر ضروری ہراساں نہ کریں، وہ کام نہ کریں جو ہمیشہ سے ہوتے رہے ہیں، بلاوجہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنا اچھی بات نہیں ہے۔عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ سیکرٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیتے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر