اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے سپروائزر عبداللہ الربیعہ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سعودی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔
ویڈیو | شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے سپروائزر عبداللہ الربیعہ: آج ہم #پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سعودی مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔ https://t.co/nMFxDMXWEK
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) September 12, 2022
اس سے قبل سعودی عرب کے شاہ سلمان امداد اور ریلیف سنٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے تیسری مرحلے میں امدادی کھیپ پاکستانی ادارے ‘نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی’ [این ڈی ایم اے] کے حوالے کی تھی ۔سعودی تنظیم اب تک پاکستان میں 14 ہزار 500 راشن تقسیم کر چکی ہے جن سے تقریباً ایک لاکھ ایک ہزار 500 افراد کی مدد کی گئی۔ ریلیف فراہمی کے تیسرے مرحلے کے تحت 950 ٹن راشن پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیاتھا۔
براہِ راست نشریات | پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے قومی مہم کا آغاز https://t.co/8mf7Y6ga30
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) September 12, 2022
اس سے قبل امداد کی فراہمی کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت صوبہ خیبر پختونخواہ میں امدادی سامان کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا جن میں تقریبا 4500 راشن متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے گئےتھے۔



