شکورشاد کی حد تک الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ استعفے منظوری اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن صرف ایم این اے عبدالشکور شاد کی حد تک معطل رہے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ایم این اے عبد الشکور شاد کے استعفیٰ منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ عبد الشکور شاد کی حد تک الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل ہے، پٹیشنر عبد الشکور شاد تھے تو اس لیے نوٹیفکیشن بھی ایک ممبر کی حد تک معطل ہے۔پٹیشنر کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 11 ممبران کا اکٹھا نوٹیفکیشن کیا تھا۔ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ سب کی حد تک تو نوٹیفکیشن معطل نہیں تھا، نوٹیفکیشن اکٹھا ہے لیکن صرف ایک ممبر کی حد تک نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر