ہرجانہ کیس میں عدم پیشی: عدالت نے عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پشاور کی مقامی عدالت نے ہرجانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جرمانہ عائد کردیا۔پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال نے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔وکیل درخواست گزار غفران اللہ شاہ کا کہنا تھاکہ درخواست گزار اور گواہان عدالت میں موجود ہیں لیکن عمران خان کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا۔عدالت نے عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بیچنےکےالزام پرفوزیہ بی بی کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی تھی اور فوزیہ بی بی نےعمران خان کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاتھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر