سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد کی کنگ چارلس کو تخت نشینی پر مبارک باد

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے برطانوی کنگ چارلس کو تخت نشینی پر مبارک باد دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ چارلس کی کامیابی اور برطانیہ کی خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان نے برطانوی ہم منصب کی اچھی صحت کے لیے بھی نیک جذبات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوم کی منصب سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھالا تھا۔ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے ہیں تاہم آج سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک سیشن کونسل نے کنگ چارلس سوم کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر