امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر کا دورہ پاکستان، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ا مریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قونصلر ڈیرک چولٹ اور سینئر امریکی حکام نے تین روز پر مشتمل دورہ پاکستان کیا اور پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قونصلر ڈیرک چولٹ اور سینئر امریکی حکام نے اسلام آباد اورکراچی کا دورہ کیا جو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کا اظہار ہے۔سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ دورےکا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے 75 سال کو یادگار بنانا تھا جبکہ قونصلر چولٹ نے حالیہ سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔اس کے علاوہ امریکی قونصلرچولٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر گفتگو کی۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقات میں باہمی سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے بھی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے لیے مزید 20 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دے دی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر