’قائداعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کی 74 ویں برسی پر زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے پیغام وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائدِاعظم نے مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد کی، پوری قوم دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پر قائداعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کے لیے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو پاتا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج قوم کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے بابائے قوم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا، معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے، آج ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر