وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے پاکستان کی تاریخ میں سیلاب سے اتنی بڑی تباہی کبھی نہیں ہوئی، سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امریکی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہور میں امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے پاکستانی نژاد رہنما طاہر جاوید کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر طاہرجاوید نے سیلاب سے متاثرہ کاشت کاروں کومفت سولر پمپس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن امداد کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کا مصیبت میں گھرے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے جذبہ قابل تعریف ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر