خاتون کے سونگھنے کی حس رعشے کی تشخیص کا ٹیسٹ بن گئی

مانچسٹر(نیشنل ٹائمز): سائنس دانوں نے سونگھ کر رعشے کا پتہ لگانے والی خاتون کی مدد سے بیماری کی تشخیص کے لیے ایک ٹیسٹ تشکیل دیا ہے۔اسکاٹ لینڈ کے شہر پرتھ سے تعلق رکھنے والی جوئے ملن کی صلاحیت کا علم ہونے کے بعد سے سائنس دان عارضے کی تشخیص کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔72 سالہ خاتون نے اس بات پر غور کیا کہ ان کے آنجہانی شوہر لیس جب 33 برس کے تھے تو ان کے اندر ایک مختلف مہک پیدا ہوگئی تھی۔ ایسا ان کے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے تقریباً 12 برس پہلے ہوا جس کے بعد ان کے دماغ کے حصے سالوں پر محیط عرصے میں بتدریج ناکارہ ہوتے رہے۔جوئے ملن نے بتایا کہ ان کے شوہر میں سے مشک کے جیسی خوشبو آتی تھی۔ ان کے خاوند کا انتقال 2015 میں 65 برس کی عمر میں ہوا۔ان کا مشاہدہ سائنس دانوں کی دلچسپی کا مرکز بنا اور انہوں نے اس ان کی سونگھنے کی صلاحیت اور اس تحقیق میں مبتلا لوگوں میں بیماری کی تشخیص میں مدد کے لیے تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔سالوں کی تحقیق کےبعد یونیورسٹی آف مانچسٹر کےمحققین ایک معائنہ تشکیل دے کر کامیابی سے ہمکنار ہوئے جس میں صرف ایک کاٹن بڈ گردن کے پچھلے حصے پر پھیرکر پارکنسنز بیماری کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔محققین نے بیماری سے متعلقہ مالیکیول کی شناخت کے لیے نمونوں کا استعمال کیا تاکہ بیماری میں مبتلا لوگوں میں اس عارضے کی شناخت کی جاسکے۔فی الحال پارکنسنز بیماری کے لیے کوئی حتمی ٹیسٹ نہیں ہے۔ بیماری کی تشخیص مریض میں موجود علامات اور میڈیل ہسٹری دیکھ کر کی جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر