مائنس ون کے فارمولے پاکستان میں نہیں چلے: شاہ محمود

ملتان(نیشنل ٹائمز): تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مائنس ون کے فارمولے ماضی میں بھی پاکستان میں نہیں چلے اور اب بھی نہیں چلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کی شکست واضح ہو چکی تھی، الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک بار پھر مایوس کیا۔توہین عدالت کیس سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا مؤقف آنے کے باوجود ان کے ساتھ کیا ہوا، عدالتی معاونین نے بھی یہ کیس ڈراپ کرنے کا کہا، مائنس ون کے فارمولے پاکستان میں نہیں چلے۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اسمبلی میں جانے سے متعلق پارٹی کے اندر دو رائےہیں، ایک رائے اسمبلی میں واپس جانے اور دوسری نہ جانے کی رائے ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا عمران خان نے ہمشہ فوج کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہونی چاہیے، یہ ہمیں فوج سے لڑانا چاہتے ہیں، ہم ان کی چالاکیاں سمجھتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان پر تنقید سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بلاول اس وقت فارن آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر