بادی النظر میں لاپتہ افراد کیس آئین توڑنے کے مترادف ہے: چیف جسٹس اطہر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف لاپتہ افراد کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے کٹہرے میں کھڑے ہوئے، جہاں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں لاپتہ افراد کیس آئین توڑنے کے مترادف ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ عدالت آئین اور قانون توڑنے والوں کو ذمے دار سمجھتی ہے، اگر آئین کی پامالی ہوتی ہے تو ہر کوئی اس کا ذمے دار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو لاپتہ کرنا ٹارچر کی سب سے بڑی قسم ہے، ایسا تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو اٹھاتے ہیں، یہ تاثر ہماری نیشنل سیکیورٹی کو متاثر کرتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جب ریاست آ کر بتاتی ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کہ لوگ کس نے لاپتہ کیے، پھر کیا کریں؟انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیاں آئین سے انحراف ہے، یا تو آپ کو کہنا پڑے گا کہ آئین اس کی اصل شکل میں بحال نہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے پرویز مشرف کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک چیف ایگزیکٹیو نے اس ملک پر 9 سال حکمرانی کی، انہوں نے اپنی کتاب میں فخریہ لکھا کہ اپنے لوگوں کو بیرونِ ملک فروخت کیا، اس سےلگتا ہے کہ شاید یہ ریاست کی پالیسی تھی۔

 



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر