ملکہ برطانیہ کے انتقال پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار تعزیت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکہ برطانیہ کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا۔صدر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ملکہ کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملکہ کی وفات کے سوگ میں برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ ممالک کے ساتھ ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم ایک عہد کی نمائندہ ہیں، ملکہ الزبتھ ہمدردی اور امید کا روپ تھیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ملکہ کی وفات سے ایک عظیم روایت اور دور کا خاتمہ ہو گیا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس کا آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پر طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ دنیا بھر میں فضل، وقار اور لگن کے لیے پہچانی جاتی تھیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے احتراماً تمام سرکاری دفاتر پر پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، روس کے صدر ولادمیر پیوٹن، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور یورپی یونین چیف نے بھی ملکہ الزبتھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ پوپ فرانسس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر