جس حکومت نے آرمی چیف تعینات کرنا ہے وہ خود متنازع ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس حکومت نے آرمی چیف تعینات کرنا ہے وہ خود متنازع ہے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے الیکشن ہو اور ہم اس کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان معافی مانگیں یا نہ مانگیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہماری عدالت یا اداروں سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان نے ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ یاد رہے کہ چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی سازش ہو رہی ہے، ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانے اور لوٹے بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، چوروں کاپیسہ چل رہا ہے، ہمارے ایم پیز کے پاس جاکر کروڑوں روپے کی آفر دے رہے ہیں، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے بھی تیار ہوگئے ہیں اور وہ دھمیکاں دے رہے ہیں، انہیں کہا جا رہا ہے کہ دوسری طرف نہ گئے تو ہم یہ کر دیں گے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر