عمران خان کے پورے جواب میں غیر مشروط معافی کا کہیں ذکر نہیں: طلال چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہ نما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پورے جواب میں غیر مشروط معافی کا کہیں ذکر نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کیس لڑرہے ہیں، وہ اپنے بیان پر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے پچھلے جواب پر عدالت مایوس ہوئی تھی تو اس جواب پر عدالت شدید مایوس ہوگی۔خاتون جج کو دھمکانے کا ارادہ نہیں تھا ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: عمران خان نے دوبارہ جواب جمع کرا دیاانہوں نے کہا کہ میں نے کسی حاضر جج کا نام نہیں لیا تھا لیکن ہمارے خلاف سخت رویہ اختیار کیا گیا۔ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان ایک عادی ملزم ہیں، انہوں نے 2014 میں سپریم کورٹ کو یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آئندہ عدلیہ کے خلاف بیان نہیں دیں گے، اس وقت بھی انہیں رعایت دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں آج بھی ان کا توہین کا کیس زیر سماعت ہے۔واضح رہے کہ خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 19 صفحات پر مشتمل نیا تحریری جواب جمع کرایا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے۔

 



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر