نسیم شاہ کے مسلسل دو چھکوں پر وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایشیا کپ میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔میچ کے آخری لمحات میں افغانستان کو جیت کیلئے صرف ایک وکٹ درکار تھی لیکن ٹیل اینڈر نسیم شاہ نے یکے بعد دیگرے دو چھکے لگاکر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلادی۔میچ ختم ہوتے ہی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ’شکریہ نسیم شاہ شاندار اختتام کیلئے۔‘خیال رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، سپر فور میں اس کا آخری میچ سری لنکا سے ہے جبکہ فائنل 11 ستمبر کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہی کھیلا جائے گا۔علاوہ ازیں صدر مملکت عارف علوی نے بھی پاکستان ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ’ویل ڈن نسیم شاہ ! سیلاب کی پریشانیوں میں گرین شرٹس نےخوشی کےلمحات دیے، آج زبردست کرکٹ میچ ہوا، افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھی اچھی کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر