11 مارچ کو کتنے سینیٹرز ریٹائرڈ ہونگے؟ سب سے زیادہ نقصان کس پارٹی کو ہوگا؟ پتاچل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 11 مارچ کو 52 سینیٹرز اپنی مدات مکمل کرتے ہوئے ریٹائرڈ جو جائیں گے، ان میں سے چونتیس اراکین کا تعلق حزب اختلاف کی جماعتوں جبکہ اٹھارہ کو حکومتی بینچوں سے ہے۔حالیہ انتخابات میں سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ (ن) کو ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ اس کے ستاون فیصد اراکین کی چھ سالہ مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی۔ اس وقت (ن) لیگ کی تیس اراکین کیساتھ سینیٹ میں نمائندگی ہے تاہم ان میں سے 17 ریٹائرڈ ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی بات کی جائے تو اس کے اکیس سینیٹرز میں سے آٹھ ریٹائر ہونے والے ہیں۔ ریٹائرڈ ہونے والے اراکین میں فاروق ایچ نائیک، رحمان ملک، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ جے یو آئی، این پی اور پی کے میپ کے دو، دو، بی این پی ایم ، جے آئی اور اے این پی کا 1 ، 1 رکن بھی ریٹائر ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔سینیٹ میں تحریک انصاف کے جو سینیٹرز اپنی مدت پوری کر رہے ہیں ان میں سے زیادہ تر کا خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ 11 مارچ کو پی ٹی آئی کے 7 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں سے 4 ایم کیو ایم، 3 بی اے پی جبکہ چار آزاد امیدوار ہیں۔خیال رہے کہ ایوان بالا کے اراکین کی تعداد 104 ہوتی ہے۔ صوبوں کیلئے مختص نشستوں میں سے ایک اقلیتی رکن، 4 ٹیکنوکریٹس، 4 خواتین اور 14 جنرل نشستیں ہیں۔ ان میں سے ہر سینیٹر کی مدت چھ سال ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر