امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر

ابوظبی(نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا کر دیا گیا ہے، ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں قونصل خانے نے جمعے 23 اکتوبر 2026ء سے پاسپورٹ کی تمام نئی درخواستوں پر ای پاسپورٹ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

دونوں پاکستانی مشنز کی جانب سے جاری عوامی اطلاع کے مطابق پہلے سے جاری کارآمد مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) اپنی میعاد ختم ہونے تک قابل استعمال رہیں گے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاسپورٹ کی تجدید کیلئے اس وقت درخواست دیں جب اس کی میعاد میں 6 ماہ سے کم عرصہ باقی رہ جائے۔

اطلاع کے مطابق ای پاسپورٹ کیلئے درخواست گزار کے نام میں پہلا اور آخری نام ہونا لازمی ہے، جن افراد کے موجودہ پاسپورٹ پر صرف ایک نام درج ہے، انہیں نئی درخواست دیتے وقت اس شرط کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

عام طریقہ کار کے تحت 5 سالہ مدت اور 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 145 درہم جبکہ 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 215 درہم مقرر کی گئی ہے، اسی طرح 72 صفحات کے پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس 260 درہم اور 10 سالہ فیس 390 درہم ہے۔

فوری اجرا کی صورت میں فیس زیادہ ہوگی، جبکہ گمشدہ پاسپورٹ کی دوبارہ اجرائی پر اضافی چارجز لاگو ہوں گے، متحدہ عرب امارات میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ترسیلاتِ زر کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی
ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد
امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر