فوج کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان نے فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ چئیرمین پی اے سی نور عالم خان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کرنے والے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے، قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ آپ ریلیاں نکال کر آئین سے بالا نہیں ہو سکتے، ایک بندہ 7 کروڑ روپے کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا نادہندہ ہے، وہ شخص 9 حلقوں سے کیسے الیکشن لڑ رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر نور عالم خان کسی ایک بھی سرکاری ادارے کا نادہندہ ہے تو نا اہل کریں، الیکشن کمیشن مجھ سمیت کسی نادہندہ کو نہیں بخشے، کیا ایک رکن قومی اسمبلی دوسری نشست کیلئے الیکشن لڑ سکتا ہے؟جواب میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون میں ایسی قدغن نہیں کہ کوئی دوسری جگہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتا، ایک سے زیادہ مقامات سے الیکشن لڑنا پیسے کا ضیاع ہے۔نور عالم خان نے کہا کہ جو لوگ ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں، انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے، پی اے سی کی ہدایت پر نادہندگان کو نوٹس جاری کیے جائیں۔

 

 



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر