اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کی منفرد مثال بن گئے۔شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں نئی روایت قائم کر دی۔ انہیں ملنے والے غیرملکی تحائف اب وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے جنہین عوام دیکھ سکیں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحائف عوام کو دکھانےکا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے آگاہ ہوں۔
وزیراعظم کا توشہ خانہ کے تحائف کی عوامی نمائش کا فیصلہ



