فوج کیخلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں، پرویز الہٰی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔جامعہ اشرفیہ میں ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علمائے کرام نے بچا رکھا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاک فوج کے ساتھ کسی کے تعلقات خراب ہوں گے۔انہوں نے آرمی چیف سے متعلق سلسلہ وار ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت قریب سے دیکھا، وہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں، اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر