عمران خان جلد اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے: ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نہ ماہر اسلامیات ہیں اور نہ ہی ماہر سیاسیات، وہ جلد اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے۔انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کہتے ہیں کہ پاکستان کے 12 موسم ہیں، آپ ان موسموں کےنام ہی بتا دیں۔دوسری جانب عمران خان کی تقریر پر ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کیے ہوئے معاہدے تباہی کا سبب بن رہےہیں، عمران خان ہی حوالہ ہنڈی کی مارکیٹنگ کرتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطابق ملک میں برے معاشی حالات کی وجہ حکومتی کرپشن ہے، یہ حکومت کمزور ترین حکومت ہے۔انہوں نے کہا چار مہینے میں اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے، مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر