سینیٹ الیکشن ۔۔۔!! تحریک انصاف کتنی نشستیں حاصل کریگی ؟ اعظم سواتی کے دعوے نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن ووٹوں کی خریدوفروخت پرکارروائی نہیں کرتا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ووٹوں کی خریدوفروخت ہوتی رہی تویہ کس بات کا ایوان بالاہے، الیکشن کمیشن کواس پرسخت کارروائی کرنی چاہیے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کرتے ہیں اورایوان میں بڑی بڑی باتیں کرتےہیں،ایسی کالی بھیڑوں کوفوری الیکشن سےالگ کرنا چاہیے، اگر الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کرتا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوامیں بڑااپ سیٹ ہورہاہے، رات اپوزیشن میں جھگڑا ہوا ہے، جس کا فائدہ ہمیں ہوگا ، عددی اکثریت کی بنیاد پر ڈاکٹر حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے۔یاد رہے سینیٹ کی سینتیس نشستوں کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی میں دو، سندھ اسمبلی میں گیارہ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں بارہ اور بلوچستان اسمبلی میں بھی بارہ سینیٹرز کاانتخاب ہوگا، پنجاب سے سات جنرل نشستوں، دو خواتین اوردو ٹیکنوکریٹ نشستوں پرتمام گیارہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔حکومتی امیدوارحفیظ شیخ اوراپوزیشن کےمشترکہ امیدواریوسف رضاگیلانی کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہیں جبکہ خواتین کی نشست پرپی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورنون لیگ کی فرزانہ کوثرمیدان میں ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر