افغانستان، ایران سے ٹماٹر، پیاز کی درآمد شروع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان اور ایران سے ٹماٹر، پیاز کی درآمد شروع ہو گئی، رات کو باب دوستی کے راستے ٹماٹر لے کر ٹرک افغانستان سے پاکستان آیا۔باب دوستی پر ٹماٹر اور پیاز کے مزید ٹرک کلیئرنس کے منتظر ہیں، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کو بغیر ٹیکس ادا کیے چھوڑنے کے احکامات نہیں ملے ہیں۔ڈپٹی کلکٹر کسٹم نے بتایا کہ افغانستان سے طورخم کے راستے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار میٹرک ٹن پیاز پاکستان درآمد کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ 90 گاڑیوں پرمشتمل 1800 میٹرک ٹن ٹماٹر پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کلکٹر امانت خان نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان،ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات پر ڈیوٹی معاف کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ طورخم سرحد پر پیاز اور ٹماٹر گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے دن رات عملہ تعینات ہے۔ڈپٹی کلکٹر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے درآمدات کے باعث ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی قلت کا خاتمہ ہو جائے گا۔دوسری جانب ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اگست میں مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملکی ضرورت پوری کرنے کیلئے 13 ہزار ٹن پیاز کے درآمدی سودے ہوگئےآلو، ٹماٹر، سبزیوں، دالوں، انڈوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر 52.8 فیصد، دال مونگ 15.2 فیصد، سبزیاں 13.44 فیصد، دال ماش 12.4 فیصد، دال مسور 11.7 فیصد مہنگی ہوئی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر