’اگر پسند نہیں تو مجھے نہ دیکھیں‘ عالیہ بھٹ پھٹ پڑیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے بالی ووڈ میں اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں پسند نہیں تو مجھے نہ دیکھیں، زبردستی نہیں ہے۔ان دنوں عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم براہمسترا کی پرموشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ناقدین کو صرف اپنی اداکاری سے ہی جواب دے سکتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا دفاع زبان سے نہیں کر سکتی، تنقید کرنے والوں کو صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ جسے میں پسند نہیں وہ مجھے نہ دیکھیں، کوئی زبردستی نہیں ہے، میں اپنی اہمیت فلموں کے ذریعے ثابت کروں گی۔انہوں نے کہا کہ اقربا پروری ہر انڈسٹری میں موجود ہے اور یہ ایک حد تک ہی آپ کو سپورٹ کر سکتی ہے، اس کے بعد آپ کو اپنا مقام ثابت کرنے کے لیے کچھ کر کے دیکھانا ہوتا ہے۔عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ تنقیدوں کو سنجیدہ نہیں لیتی، لیکن بُرا لگتا ہے، میں اپنی اداکاری سے مداحوں کی محبت اور عزت حاصل کی ہے۔ناقدین کے لیے گنگو بائی کاٹھیا واڑی اور ڈارلنگز جیسی فلمیں بہترین جواب ہیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ سمیت چند دیگر اداکاروں کو تواتر سے سوشل میڈیا پر ’نیپو کڈ‘ (Nepo Kid) کہہ کر ٹرول کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر