امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کا مسودہ تیار کرلیا گیا

لاہور: سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کا مسودہ تیار کرلیا گیا، مسودہ سوموار کو ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا،مسودے میں کہا گیا کہ ڈونلڈٹرمپ امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان کو فوری عہدے سے برطرف کردیا جائے ۔انہوں نے اپنے تجزیے میں کہا کہ امریکا میں طوفان ابھی ٹلا نہیں ہے، ٹرمپ کو قابو کرنے کیلئے حربے اور طریقے استعمال کیے جارہے ہیں،کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ کسی وقت بھی ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں، ٹویٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے، ان کے آفیشنل اکاؤنٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، ٹرمپ نے کہہ دیا اقتدار کی منتقلی آرام سے کی جائے گی ، ان کے خلاف پہلی کاروائی کیلئے 25ترمیم کا سہارا لیا جائے، جو کہ جوبائیڈن نے منع کردیا۔
ساتھ ہی ساتھ ہی بھی چل رہا ہے کہ طاقتور ترین ملک کے صدر کے خلاف ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ معطل کررہا ہے، ان کا کہنا میں حلف برداری تقریب میں بھی نہیں جاؤں گا۔ جس پر سپیکر نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیا اور ان کو اقتدار سے نکالنے کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔یہ پہلے ہوچکا ہے کہ اسرائیل سیل کی لابی چاہتی ہے کہ کوئی ایسا اقدام ہو کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے لیے کچھ مسائل کھڑے کیے جائیں کہ اس نقصان کو پورا کرتے چار سال گزر جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف چار صفحات پر مشتمل مواخذے کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جو سوموار کو ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا، امریکی پارلیمنٹ پر حملے میں مبینہ کردارادا کرنے پر اپنے آخری ایام میں مواخذے کا خطرہ ہوگیا ہے۔مسودے میں کہا گیا کہ ڈونلڈٹرمپ امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان کو فوری عہدے سے برطرف کردیا جائے ۔نینسی پلوسی نے چیف آف جوائنٹ سٹاف سے ملاقات کی ، غیرمتوازن صدرکی ایٹمی حساس معلومات تک رسائی نہ دی جائے۔پینٹاگون اور سی آئی اے کو کہا جارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر