عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان

دمشق(نیشنل ٹائمز)دو دہائیوں سے زائد عرصے تک عراق میں موجود رہنے کے بعد امریکی افواج نے آج عراق میں اپنا مشن باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عراق سے انخلا مکل کرلیا۔

غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق امریکی مشن کے خاتمے کی خوشی میں عراقی فوج نے دارالحکومت بغداد اور نجف کی سڑکوں پر فوجی گاڑیوں کے ساتھ پریڈ کی۔

عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو  یومِ خودمختاری  کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی حکومت کا خیال ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا سے ایران نواز دھڑوں کے پاس اسلحہ رکھنے کا وہ جواز ختم ہو جائے گا جو وہ اب تک استعمال کرتے آئے ہیں۔

امریکا اور عراق کے درمیان 2024 میں اس فوجی مشن کو ختم کرنے پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد فوجی رفتہ رفتہ ملک بھر کے اڈوں سے نکل کر صرف شمالی کردستان کے خود مختار علاقے تک محدود ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکی افواج نے 2003 میں عراقی صدر صدام حسین کی حکومت ختم کرنے کے لیے عراق پر حملہ کیا تھا۔ 2011 کے اختتام پر امریکی افواج واپس چلی گئی تھیں، لیکن تین سال بعد جب داعش نے عراق کے ایک تہائی حصے پر قبضہ کر لیا تو امریکی افواج عراق واپس آگئیں۔  



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر