وزیرِ اعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے۔دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف گزشتہ روز قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ پہنچے ہیں۔شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے دورے کے دوران قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہو گی۔قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر