یوکرین کیلئے آج بڑی امریکی فوجی امداد کا اعلان متوقع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکا یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر 3 ارب ڈالرز کی نئی فوجی امداد دینے کا اعلان کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز کی امداد 6 ماہ کی جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا سیکیورٹی پیکیج ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے امدادی پیکیج کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔حکام نے کہا ہے کہ فوجی امداد ہتھیاروں کے حصول، تربیت اور دیگر امور کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک یوکرین کو 10.6 ارب ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سوویت یونین سے یومِ آزادی کی سالانہ تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی حملے کے خطرے کے پیشِ نظر جشن کی تقریبات منسوخ کی گئی ہیں۔صدر ولودومیر زیلنسکی نے یوکرین کے 31 ویں یومِ آزادی کی تقریب سے قبل روسی حملوں سے خبردار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر