پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کیئر سٹارمر پارٹی کے اندر تیزی سے کم ہوتی مقبولیت کے باعث عہدے سے مستعفی ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، جبکہ امکان ہے کہ اینڈی برنہم ان کی جگہ بلا مقابلہ پارٹی کی قیادت اور وزارت عظمیٰ سنبھالیں گے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم کیئر سٹارمر کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کیلئے سیاسی صورتحال مشکل ہو چکی ہے اور وہ اپنی سیاسی میراث کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخاب میں اینڈی برنہم کی کامیابی کے بعد کابینہ کے کئی وزرا کے مؤقف میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جس کے نتیجے میں سٹارمر نے اقتدار میں برقرار رہنے کے اپنے سابقہ ارادے پر نظر ثانی شروع کر دی ہے۔

کیئر سٹارمر کے قریبی لیبر پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ سٹارمر ممکنہ طور پر پیر کو رخصتی کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں کیونکہ اب پارلیمانی پارٹی میں ان کی حمایت صرف چند قریبی دوستوں اور ساتھیوں تک محدود رہ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اینڈی برنہم کو 300 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے جس کے باعث ان کے حامیوں کا خیال ہے کہ وہ بغیر کسی قیادت کے چناؤ کے باقاعدہ مقابلے کے پارٹی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

اس صورت حال کے پیش نظر متعدد سینئر کابینہ ارکان وزیراعظم پر زور دے رہے ہیں کہ وہ قیادت کیلئے مقابلہ کرنے کی بجائے اقتدار سے منظم انداز میں علیحدگی کا ٹائم ٹیبل پیش کریں۔

ایک حکومتی ذریعے نے کہا ہے کہ اگر سٹارمر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہ کیا تو حکومت کو اجتماعی استعفوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، اسی وجہ سے کیئر سٹارمر انتقال اقتدار کا منصوبہ پیش کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر