ہنگری: غلط پیشگوئی پر محکمہ موسمیات کا سربراہ برطرف

ہنگری(نیشنل ٹائمز): غلط پیشگوئی پر محکمہ موسمیات کا سربراہ برطرفیورپین ملک ہنگری میں موسم کی غلط پیشگوئی کرنے پر محکمہ موسمیات کے سربراہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سینٹ اسٹیفن ڈے کے موقع پر سرکاری تعطیل تھی اور اس روز ایک ایونٹ میں یورپ کا سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ ہونا تھا لیکن مقررہ وقت سے 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے موسم کی شدید خرابی کی وارننگ دی جس کے باعث تقریب ملتوی کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق تقریب میں 40 ہزار فائر ورکس جلائے جانے تھے جو کہ تقریب کے مقام سے 500 کلومیٹر دور فاصلے پر تیار تھے، اس آتش بازی کا نظارہ 20 لاکھ افراد سے زیادہ نے کرنا تھا۔تاہم محکمہ موسمیات کی وارننگ کے باوجود موسم بالکل ٹھیک رہا جس پر حکومت نے سربراہ اور نائب سربراہ کو برطرف کر دیا۔بعد ازاں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ بارشوں اور طوفان کا رخ بدل گیا ہے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر