سارہ علی خان کا پاکستانی ڈیزائنر کےخوبصورت جوڑے میں فوٹو شوٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے میں ایک برطانوی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔محسن نوید رانجھا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ علی خان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔سارہ علی خان اس تصویر میں محسن نوید رانجھا کا ڈیزائن کیا ہوا برائیڈل ڈریس پہنے بہت دلکش نظرآرہی ہیں۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالی ووڈ کی نواب زادی نے ہمارا جوڑا پہن کر میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے اور اپنی شاہانہ دلکشی سے مسرور کیا ہے‘۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے سارہ علی خان کی محسن نوید رانجھا کے ساتھ لندن میں ہونے والی ملاقات کے دوران لی گئی تصاویر میڈیاکی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔ان تصاویر میں محسن نوید رانجھا نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز جبکہ سارہ علی خان سفید رنگ کے ٹینک ٹاپ اور گلابی رنگ کی ٹریک پینٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں نے دونوں معروف شخصیات کے درمیان مستقبل میں شراکت داری ہونے کے امکانات کے بارے میں سرگوشیاں کرنا شروع کردی تھیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر