کیا بگ باس کے میزبان سلمان کی جگہ روہت شیٹی ہوں گے ؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس 16 کی میزبانی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ انتظامیہ نے سلمان خان کے متبادل کے طور پر روہت شیٹی سے رابطہ کیا ہے۔قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انتظامیہ بگ باس 16 کی میزبانی کے فرائض روہت شیٹی کو دینے کے حوالے سوچ بچار کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بھاری بھرکم فیس مانگنے پر انتظامیہ نے شو کی میزبانی کے لیے روہت شیٹی سے رابطہ کیا ہے۔ سلمان خان بگ باس کے سیزن 16 کیلئے کتنا معاوضہ لیں گے؟بھارتی میڈیا کے مطابق اب روہت شیٹی کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔فلم میکر روہت شیٹی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ باس 16 کی میزبانی کے حوالے سے روہت شیٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا لہٰذا یہ خبریں جھوٹی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 سال سے بگ باس سے منسلک سلمان خان نے سیزن 16 کے لیے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے۔روہت شیٹی میزبانی کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھنے کے باعث مشہور ہیں وہ آج کل رئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 کی میزبانی کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر