ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ شلپا شیٹھی کی ورزش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شلپا شیٹھی اپنی فٹنس روٹین اور سوشل میڈیا پر یوگا ویڈیوز کی وجہ سے خاص شہرت رکھتی ہیں۔چند روز قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور وہ ویل چیئر پر آگئی تھیں۔لیکن اس کے باوجود وہ یوگا ورزش سے زیادہ دیر دور نہ رہ سکیں۔حال ہی میں انہوں نے ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ بیٹھے بیٹھے ورزش کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جسے دیکھ کر مداح بےحد خوش ہوئے۔ویڈیو کلپ کے آغاز میں شلپا نے کہا کہ پیر ٹوٹا ہے، ہمت نہیں، یوگا سے ہی ہوگا، چلیں کچھ ورزش کریں۔انسٹاگرام پوسٹ پر شلپا شیٹھی نے ہمت بندھانے والی بات کہی، انہوں نے کہا کہ 10 دن تک آرام کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ورزش نہ کرنے کا کوئی بہانہ ٹھیک نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انجری کی وجہ سے مجھے چند ہفتے مزید آرام کرنا تھا لیکن کام نہ کرنے سے زنگ ہی لگتا ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ چند ورزشیں معمول کے مطابق کروں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر