وفاقی کابینہ آج القادر ٹرسٹ کے معاملے پر غور کرے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملے سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے الزام لگایا تھا کہ القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو 458 کنال اراضی منتقل کی گئی جبکہ اخبار دی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ القادر ٹرسٹ نے القادر یونیورسٹی کا منصوبہ بنایا۔ اس کے ٹرسٹی اس وقت کے وزیراعظم عمران خان تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، زلفی بخاری اور بابر اعوان بھی ٹرسٹی تھے، بعد میں زلفی بخاری اور بابر اعوان کو نکال کر بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو بھی ٹرسٹی بنادیا گیا۔ ٹرسٹ کو ایک پراپرٹی ٹائیکون نے یونیورسٹی بنانے کے لیے جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے موضع بکرالہ میں 458 کنال زمین دی۔زمین کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کیے۔ یونیورسٹی میں صرف 37 طلبہ نے داخلہ لیا جبکہ اسے صرف دو ہزار اکیس میں 18کروڑ روپے کے عطیات ملے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر