اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے گھر 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی کے ہمراہ اسپتال سے تصاویر بھی جاری کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے’۔اداکارہ نے شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ‘الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں 12 سال بعد اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں’۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی بتایا جو کہ ‘ایزا حمزہ ملک’ ہے۔کرن تعبیر نے سوشل میڈیا صارفین سمیت تمام افراد سے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز سے منسلک کئی فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر