شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی عدالت نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے شہباز گِل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔فیصل چوہدری نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں آپ آج ہی دلائل سن کر درخواست پر فیصلہ کر دیں، اس پر جج زیبا چوہدری نے کہا کہ اسی طرح کا معاملہ ہائیکورٹ میں بھی زیر التوا ہے۔فیصل چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر سے متعلق درخواست زیر التوا ہے، ہائیکورٹ میں کیس دائر ہونے کے باوجود عدالت سن سکتی ہے ، طے شدہ قانون ہے ایک منٹ کسی کو بغیر وجہ جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، حکومت جان بوجھ کر اس معاملے کو لٹکانا چاہ رہی ہے۔وکیل کے مؤقف پر عدالت نے تفتیشی افسر کو 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا اور وکیل کو بھی وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔عداالت نے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست ضمانت پر 11 بجے دلائل طلب کرلیے۔علاوہ ازیں پراسیکوشن کی جانب سے کیس التوا میں رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر