پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پر صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم کے نام پیغام دیا گیا ہے۔صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج کا دن مادر وطن کے حصول کے لیے قائداعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے، شہدا نے مادر وطن کی سلامتی کے لیے جانوں کانذرانہ پیش کیا۔75واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہےصدر مملکت نے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کی آزادی جدوجہد پر کہا کہ یواین قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ 75 واں یومِ آزادی پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی دن ہے، پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔شہباز شریف نے کہا قیامِ پاکستان بابائے قوم قائدِ اعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد سے ممکن ہوا، شروع دن سے ملک کو مصائب کا سامنا رہا مگر قوم کے جذبے کے آگے تمام مصائب گھٹنے ٹیکتے گئے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سماجی و معاشی برابری، قانون کی حکمرانی اور مساوات پر مبنی مملکت کا خواب ہمارے آباؤ اجداد نے دیکھا تھا، ہم اس خواب کو ابھی تک مکمل شرمندۂ تعبیر نہیں کر سکے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر