منال کے امریکی اداکارہ کی اسٹوری چوری کرنے پر بہنوئی منیب کا ردعمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ منال خان کے بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر کی ناشتے کی تصویر چوری کرنے پر ان کے بہنوئی اداکار منیب بٹ نے ردعمل دیا ہے۔حال ہی میں منیب بٹ نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی، دوران شو میزبان کے سوال پر اداکار نے بتایا کہ ‘جب سوشل میڈیا پر اس چیز کو اٹھایا گیا تو ہم سب ہنس رہے تھے اور فیملی کے واٹس ایپ گروپ پر منال پر بننے والی میمز شیئر کر رہے تھے’۔منیب نے کہا ‘کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ اسٹوریز پوسٹ کرتے ہیں، اس نے بھی وہ تصویر دیکھی اور شیئر کر دی، منال کا یہ مقصد نہیں تھا کہ لوگ سمجھیں وہ اس کے ناشتے کی تصویر ہے’۔پس منظر:ہوا کچھ یوں کہ امریکی ماڈل کائیلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنے ناشتے کی ایک اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں کافی سارے پھل اور مشروب کے گلاسوں کو ٹرے میں رکھے ہوئے دیکھا گیا۔تاہم کچھ ہی دیر بعد منال خان نے کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپ لوڈ کر دیا۔35 کروڑ سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی کائیلی جینر کو کون نہیں جانتا اور وہی ہوا سوشل میڈیا صارفین نے منال کی چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر