اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اسپین سے وطن واپس آگئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پیر سے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ آج ریٹائر ہوجائیں گےدوسری جانب سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ آج ریٹائر ہوجائیں گے،وہ 24 اکتوبر 2005 کو سندھ ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخجسٹس سجاد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے، وہ مارچ 2017 ءکو سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا تھا۔ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منسوخ کیا گیا تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وطن واپس آگئے



