وزیر اعظم اور حمزہ کی حاضری معافی درخواست منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز جبکہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت کی۔وکلاء نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی، درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں سرکاری امور میں مصروف ہیں،جبکہ حمزہ شہباز بیٹی کی عیادت کے لیے لندن گئے ہیں۔وکلاء نے بتایا کہ حمزہ شہباز نے11 اگست کو واپس آنا تھا،تاہم ڈاکٹروں نے بیٹی کی طبیعت بہتر ہونے تک وہیں رہنے کا کہا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر رمضان شوگر ملز میں بریت کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے جبکہ آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔عدالت نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور کہا کہ دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 ستمبر کو ہو گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر