ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران خان سے ریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین تحریک انصاف سے پارٹی کو فنڈ دینے والی تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں اور کاروباری شخصیات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے قیام سے لےکر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری اداروں اور شخصیات کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نے پارٹی کی مدد کی، نیز مختلف ممالک کی کمپنیوں اور کاروباری اداروں سے وصول رقم کی الگ الگ تفصیل فراہم کی جائے۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 1996 سے لےکر اب تک کی تمام تنظیموں اور ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں اور ٹرسٹ کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اکاؤنٹس کھولے جانے سے لے کر اب تک کی سالانہ اسٹیٹمنٹ فراہم کی جائے، پارٹی کے تمام عہدیداروں کی فہرست اور شناختی کارڈ نمبرز فراہم کیے جائیں، ان افراد کے نام فراہم کیے جائیں جنہیں پارٹی اکاؤنٹس آپریٹ کرنے کی اجازت تھی، اب تک پارٹی کے مالی امور دیکھنے والے بورڈ کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کو تمام ریکارڈ 15 دن کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو معاملے کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ
سنگاپور سے پاکستانی، ایرانی ملاحوں کی محفوظ واپسی میں تعاون کی درخواست
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
معرکہ حق میں عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی: عطا تارڑ
آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر