وطنِ عزیز پاکستان کے مایہ نازمصنف محسنِ اردو اور مشہورِ زمانہ کتاب رواں دواں کے مصنف پیرعبدالخالق حسنات کی تصانیف میں انمول اضافہ

وطنِ عزیز پاکستان کے مایہ نازمصنف محسنِ اردو اور مشہورِ زمانہ کتاب رواں دواں کے مصنف پیرعبدالخالق حسنات کی تصانیف میں انمول اضافہ۔ان کی نٸی کتاب ”تحقیقات حسنات“شاٸع ہوگٸی۔یہ کتاب تصوف پر لکھی گئی ہے جو کہ اسلام کا اہم ترین شعبہ ہے اس کتاب کا مطالعہ عوام و خواص کے لیے نہ صرف انتہائی مفید بلکہ دینی و دنیوی امور میں کامیابی حاصل کرنے کا اہم ترین ذریعہ بھی ہے مختلف ممالک کے بزرگانِ دین نے محسنِ اردو کو یہ کتاب لکھنے پر مبارک باد بھی پیش کی ہے ملک کے مشہور و معروف ٹی وی چینلز پہ محسنِ اردو کی اس کتاب کے چرچے بھی عام ہیں-موصوف نے”تحقیقات حسنات“ میں تصوف کے علاوہ مختلف دینی ودنیاوی موضوعات پر بھی قلم اٹھایاہے۔انہوں نے تحقیقات حسنات کاانتساب نواسہ رسولﷺحضرت سیدناامام حسین رضی اللّٰہ تعالی عنہ کے نام کیاکہ جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میدانِ کربلامیں حق کی خاطربے نظیرقربانیاں پیش کیں،”تحقیقات حسنات“مشہورِ زمانہ کتاب رواں دواں کے مصنف پیرعبدالخالق حسنات کی مختلف حوالوں سے شاندارتصنیف ہے،جس میں سب سے اچھا بابرکت اوربہتر وظیفہ کونسا،ضرورت پیرومرشد،عظیم الشّان تجربہ گاہ،دنیاکاخوش نصیب ترین شخص کون،بن بلایامہمان،مفیدچال،دل سے دل میں،کامل پیرکون،سب تعویذوں سے بڑھ کربہترین تعویذ،مَیں پھربھی مولوی بنناچاہتاہوں،کٹھن راستہ،تعلیمی اداروں سے چندسوالات،تلاوت قرآن باقاعدگی سے کرتے رہیں،خطبإ متوجہ ہوں،مزدورغم نہ کرو،خصوصی وظیفہ اوراے صاحب ذوق اوران جیسے ہی درجنوں معاشرتی موضوعات پراچھوتے اندازمیں گفتگوکی گٸی ہے،یوں تو اس دنیا میں بڑے بڑے شہرت والے حکومت والے اقتدار والے آئے مگر ضروری نہیں کہ زمین اُن کے وجود سے خوش ہو بعض لوگ زمین پر پاؤں رکھتے ہیں تو زمین پناہ مانگتی ہے کہ ایسے برے آدمی کے پاؤں پھر نہ مجھ پر پڑیں اور کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جب زمین پر قدم رکھتے ہیں تو زمین اُن کے قدموں کو چومتی ہے اور خواہش کرتی ہے کہ یہ اللہ کا نیک بندہ پھر بھی کبھی گزرے درویش صفت نوجوان اور عالمی شہرت یافتہ مصنف پیر عبدالخالق حسنات اُس علمی اور روحانی شخصیت کا نام ہے جسکی کتب کے ہر ہر لفظ سے اخلاص ٹپکتا ہے-مصنف کو مختلف ممالک سے ممتازمذہبی وروحانی شخصیات نے مذکورہ کتاب کی اشاعت پرمبارکبادپیش کرتے ہوٸے ان کی علمی وادبی خدمات کوسراہاہے۔جبکہ”تحقیقات حسنات“ کے مصنف اورممتازعلمی وادبی شخصیت محسنِ اردو پیرعبدالخالق حسنات نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوٸے کہاکہ” تحقیاتِ حسنات“ کسی ایک شعبہٕ زندگی کے لیٸے نہیں بلکہ زندگی کے بیشمارپہلوٶں کے حوالہ سے ایک شاندارتحفہ ہے،جو ادب وعلم سے محبت کرنے والوں کی لاٸبریری کے لیٸے ان کی کتب میں ایک شانداراورعظیم اضافہ ثابت ہوگا-

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر