عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے24 چارسدہ کے ضمنی انتخاب کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جبکہ سابق ایم این اےفضل محمد خان نےکورنگ امیدوار کے طور پر کاعذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اس حوالے سے فضل محمد خان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار ایمل ولی خان کو تاریخی شکست دیں گے، انشاء اللہ ضمنی انتخاب سے پہلے ہی عام انتخابات کا اعلان ہوجائےگا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10سے 13اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 29اگست کو جاری کردیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب, کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے۔عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان تمام 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر