اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دبئی کے ولی عہد شیخ حماد بن محمد المکتوم نے سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی ڈلیوری بوائے سے ملاقات کی۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم نے پاکستانی ڈلیوری بوائے سے ملاقات کی اوران کے دوسروں کے کام آنے کے جذبے کو سراہا۔شیخ حمدان بن محمد نے ٹوئٹر پر پاکستانی ڈلیوری بوائے عبدالغفور کے ساتھ اپنی تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ عبدالغفور سے ملاقات اعزاز ہے۔ یہ ایسی مثال ہیں جس کی سب کو تقلید کرنی چاہئیے۔
دبئی کے ولی عہد کی سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی ڈلیوری بوائے سے ملاقات



